منگل، 11 اگست، 2015

جماعت اسلامی نے یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کا اعلان کر دیا ،

جماعت اسلامی نے یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کا اعلان کر دیا ،آج(بروز بدھ) صبح گیارہ بجے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ ضلعی قیادت کے ہمراہ بیرون چوک چنیوٹ بازار شہریوں میں پاکستانی پرچم تقسیم کریں گے،14اگست کو صبح نو بجے جماعت اسلامی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں پرچم کشائی کی تقریب ہو گی ، صبح دس بجے ضلع کونسل سے گھنٹہ گھر تک یوتھ آزادی مارچ ہو گا ۔اس امر کا اعلان جماعت اسلامی کے امیر سردار ظفرحسین نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں جشن آزادی کی تقریبات کا جائزہ لینے لئے برادر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری غلام عباس خان بھی موجود تھے ۔سردار ظفر نے کہا کہ آج ملک کو ایٹم بم سے بھی زیادہ قومی وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے ،اسلام دشمن استعماری قوتیں پاکستان کو لسانی ،علاقائی اور فرقہ وارانہ تعصبات میں الجھا کر کمزور کرنا چاہتی ہیں ،پاکستان ایک بار پہلے بھی ان دشمنوں کے ہاتھوں دولخت ہوچکا ہے،لاکھوں شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر اور اپنے حال اور مستقبل کو ہمارے کل کیلئے قربان کرکے مدینہ منورہ کے بعد دنیا میں دوسری نظریاتی ریاست بنیاد رکھی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو عظیم سے عظیم تر اسلامی و فلاحی مملکت بنانے کیلئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،ملک کے آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے قوم کو متحد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور افواج پاکستان کو پاکستان کے جغرافیہ کے ساتھ ساتھ نظریہ کا تحفظ بھی کرنا چاہئے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں