جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری غلام عباس خان نے جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کی بھرپور کامیابی پر کارکنان جماعت اور پوری قوم کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والے بے مثال اجتماع میں لاکھوں مردو خواتین اور معصوم بچوں نے شرکت کر کے اس عزم کااظہار کردیا ہے کہ قوم کو نئے نہیں بلکہ اسلامی اور خوشحال پاکستان کی ضرورت ہے۔ اس عظیم الشان اجتماع عام کے انعقادسے ملک وملت پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور انشاء اللہ پاکستان میں اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کی راہ ہموار ہو گی،
لاکھوں عوام نے اکھٹے ہوکر اسلامی حکومت کے حق میں رائے دے دی ہے۔ انشاء اللہ یہاں اسلامی نظام کے علاوہ کوئی اور نظام نہیں آسکتا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب سمیت سندھ، خیبر پختونخواہ،بلوچستان اور آزاد کشمیر سے لاکھوں مردوخواتین نے اجتماع عام میں شرکت کرکے پاکستان اور اسلام سے اپنی گہری وابستگی کااعلان کردیا ہے،پاکستان کامقدر اسلام کے ساتھ وابستہ ہے۔یہ ملک اسلام کے نام پر بناتھا اور اسلام اور پاکستان لازم ملزوم ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہاکہ اس اجتماع عام کے ذریعے جماعت اسلامی کاپیغام پورے ملک کے عوام تک پہنچاہے۔ یہ یقیناًبڑی کامیابی ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں مینار پاکستان سے تحریک پاکستان کی جدوجہد کا دوبارہ آغازہوگیا ہے۔ پاکستان کے قیام کے حقیقی مقصد اسلامی نظام کے نفاذتک اب یہ تحریک جاری رہے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں