جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ اور دیگر راہنماؤں غلام عباس خان ،زمان خان نیازی،راناوسیم احمد ایڈووکیٹ،انجم اقبال بٹ، رائے اکرم کھرل، انجینئر عظیم رندھاوا،شیخ محمد مشتاق،رانا عبد الوحید ،پیر کریم اللہ شاہ نےپٹرول کی شدید قلت پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول مافیا نے سرکاری سرپرستی میں مصنوعی قلت پیدا کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا ہے،شہری پٹرول کے حصول کیلئے خوار ہو رہے
ہیں،حکمرانوں کی بد انتظامی اورناقص پالیسی کی وجہ سے عوام گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہو کر سو روپے فی لیٹر پٹرول حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اورسوئی گیس کے بعد پٹرول کو بھی عوام کی پہنچ سے دور کر دیا گیاہے، پٹرول اور سی این جی کی عدم دستیابی سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے ۔ و طن عزیز میں ہر دو تین ما ہ بعد کوئی نہ کوئی بحران سر اٹھا لیتا ہے اور حکومت ا س کے سامنے بے بسی کی تصویر بن جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی ٹولہ وطن عزیز کو بحرانی کیفیت سے نکالنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ ملک کو لوٹنے والے وطن عزیز کو بحرانوں سے نہیں نکال سکتے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکمرانوں سے مایوس عوام میں ان کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہاہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ذمہ داران کوقرار واقعی سزا دے اور پٹرول کی دستیابی کو یقینی بنائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں