اتوار، 25 جنوری، 2015

آزادی رائے کے نام پر ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کی توہین کرنے والے چند بد بخت دنیا کو ایک نئی عالمی جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں,میاں مقصوداحمد

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمامیاں مقصوداحمدنے کہا ہے کہ آزادی رائے کے نام پر ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کی توہین کرنے والے چند بد بخت دنیا کو ایک نئی عالمی جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں،دشمنان دین اچھی طرح جانتے ہیں کہ عشق رسول امت مسلمہ کی اعلی ترین وابستگی اوردل کی دھڑکن ہے ۔لہذا ان کے تمام حملوں کاہدف نبی کریم کی ذات رہی ہے، نبی اکرمﷺ سے محبت کا اصل تقاضہ یہ ہے کہ ہم اپنے کاروبار حیات اور زندگیوں کوآپ کی سیرت سے تابع کریں،جس شخصیت نے دنیا کو گھٹا توپ اندھیروں سے باہر نکال کر کو علم و عرفان کے نور سے منور کیا، آپ سے محبت ان کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے سے ہی مکمل ہو سکتی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی حلقہ پی پی 71کے زیراہتمام سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام عباس خاں،زونل امیرچوہدری سلیم سرور،نائب امیرچوہدری محمدارشداوردیگرنے بھی خطاب کیا۔میاں مقصوداحمد نے کہاکہ مسلمانوں کوسیرت نبیﷺ کی روشنی میں زندگی گزارناہوگی تاکہ وہ معاشرے میں کھویاہوامقام حاصل کرسکیں،حضورنبی کریم ؐ کی ذات ساری دنیا کے لئے رحمت اللعالمین ہے،انہوں نے کہاکہ ان حالات میں اسلامی نظام کانفاذہی میں مسائل کے بھنور سے نکال سکتاہے۔انہوں نے کہاکہ محمدعربیؐ کے اصول ہی کامیابی کی ضمانت ہیں اورہماری ناکامی کی وجہ سیرت النبیؐ پر عمل نہ کرناہے ،نظام عدل کے قیام کے لئے حضوراکرمؐ کی تعلیمات موجودہیں جب تک ان تعلیمات کی روشنی میں ایک بہترین نظام قائم نہیں ہوتا، استحصال،بدامنی،کرپشن اورلاقانونیت موجودرہے گی۔ انہوں نے کہاکہ حب رسولﷺ کاتقاضایہی ہے کہ ہم اللہ کے طریقہ کارکواختیارکرکے دنیاسے ظلم وشرک کاخاتمہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ عوام اورحکمران اگررسول کریمؐکی تعلیمات پرعمل پیراہوجائیں تودہشت گردی اورظلم وتشددکاخاتمہ ہوسکتاہے ۔موجودہ دورمیں اتحادو یکجہتی کاماحول پیداکرنے کیلئے تعلیمات نبویؐ سے رہنمائی لیناناگزیرہوچکاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں