جمعہ، 31 جولائی، 2015

جماعت اسلامی نے تاجر برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یکم اگست کو ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمائت کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی نے تاجر برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یکم اگست کو ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمائت کا اعلان کر دیا۔تاجرراہنماؤں نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری غلام عباس خان سے ملاقات کی اور انہیں بنکوں کے لین دین کے سلسلہ میں لگائے گئے ود ہولڈنگ کے سلسلہ میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کے امیرسردار ظفر حسین نے انہیں جماعت اسلامی کی طرف سے مکمل حمائت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ پاکستان کی تاجر برادری کے شانہ بشانہ رہی ہے کیونکہ پاکستان کو معاشی استحکام بخشنے کے لئے تاجر برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔