پیر، 7 نومبر، 2016

جماعت اسلامی فیصل آباد نے آئندہ سیشن کے لئے ضلعی ذمہ داران کا اعلان کردیا


جماعت اسلامی نے آئندہ سیشن کے لئے ضلعی ذمہ داران کا اعلان کردیا،رانا وسیم ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری جبکہ انجینئر عظیم رندھاوا،محبوب الزما ں بٹ،رائے اکرم کھرل،غلام عباس خان،شیخ مشتاق،سلیم سرور،میاں حفیظ الرحمان،انجم اقبال بٹ نائب امراء ہوں گے۔ رائے ندیم الرحمان،علی احمد گورائیہ،میاں خالد فاروق اورڈاکٹر بشیر صدیقی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مقرر۔اس امر کا اعلان المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان کی صدارت میں ہونے والے جماعت اسلامی کی نومنتخب ضلعی شوریٰ کا افتتاحی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں نومنتخب ارکان شوریٰ نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف بھی لیا۔





پیر، 5 اکتوبر، 2015

سعودی عرب میں موجود پاکستانی حج مشن ،سفارت کار ، وزارت مذہبی امور بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ، جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے راہنماؤںسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ ،انجینئر عظیم رندھاوا ، راناوسیم احمد ایڈووکیٹ،رائے اکرم کھرل ،انجم اقبال بٹ، شیخ محمد مشتاق،رانا عبد الوحید ،پیر کریم اللہ شاہ ، زمان خان نیازی،غلام عباس خان نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ کے بعدحجاج کرام کے لواحقین اپنے پیاروں کے انتظار میں دن رات خون کے آنسو بہا رہے ہیں، حکومت لاپتہ اور شہید ہونے والے حجاج کے بارے میں صحیح معلومات عوام تک نہیں پہنچا رہی،سعودی عرب میں موجود

ہفتہ، 5 ستمبر، 2015

وزیر اعلی پنجاب نے فوری طور پر نوٹس نہ لیا تو ہزاروں شہری پینسرہ روڈ بلاک کر دیں گے , جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردارظفرحسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے قبضہ مافیا کے دباؤ پر فیصل آباد سے جھنگ کو ملانے والے دو رویہ 110 فٹ چوڑی سڑک کوپینسرہ کے مقام پر صرف ایک کلومیٹر حصہ کو 80فٹ کیا جارہا ہے ، چند نامعلوم ہاتھ اپنے مفادات کی خاطر ایک بڑے ترقیاتی منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں مصروف ہیں ، وزیر اعلی پنجاب نے فوری طور پر نوٹس نہ لیا تو ہزاروں شہری اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے پینسرہ روڈ بلاک کر دیں گے ،کسی کو ذاتی مفادت کے لئے عوامی مفادات کاسودا نہیں کرنے دیں گے ،اس کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لئے جماعت اسلامی اعلیٰ عدالتوں تک بھی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں پی پی 63کے امیررانا اکرام اللہ کی

ہفتہ، 29 اگست، 2015

دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فیملی ورکرز کنونشن سے حافظ سلمان بٹ کا خطاب

جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما حافظ سلمان بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کو تباہ کرنے کے لیے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عریانی و فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دیاجارہا ہے جس سے بے راہ روی پھیل رہی ہے اور نوجوان نسل گمراہی کے راستے پر گامزن ہے۔ کفر کی طاقتیں مسلمانوں کی تہذیب اور اسلامی شعائرختم کرنا چاہتی ہیں۔ملک میں مغربی اور ہندو وانہ کلچر کو فروغ دے کر ا س کی اسلامی شناخت ختم کرنے کی ناپاک سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔جماعت کا ایجنڈا تکمیل پاکستان کا ایجنڈا ہے،کسی کو پاکستان کی بقا سے کھیلنے نہیں دیں گے،

منگل، 25 اگست، 2015

آئندہ ماہ سے سوئی گیس کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، سردر ظفر ھسین خان

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے اوگرا کی طرف سے آئندہ ماہ سے سوئی گیس کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد اضافہ اور چوری شدہ گیس کی قیمت عام صارفین سے وسول کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گیس و بجلی کی چوری عوام کے کھاتے میں ڈال کر ہرسال اربوں روپے عوام سے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ اس چوری کا سد باب کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے ۔ چوری کے وہ کروڑوں روپے ان غریبوں کے کھاتے میں ڈال دیے جاتے ہیں جو اپنے گھریلوبل بھی اداکرنے کے قابل نہیں ہیں محکمہ گیس کواربوں کی چوری کرنے والے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کارروائی کی ہمت نہیں اور نہ ہی کوئی اہلکار ان کے خلاف زبان کھولنے کے لیے تیا ر ہے،اگر کوئی چور پکڑا جاتا ہے تو وہ کروڑوں روپے کی چوری کے بعد چند لاکھ رشوت دے کر پاک صاف ہوجاتا ہے مگر

پیر، 24 اگست، 2015

جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ کا خطاب

جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بچوں سمیت ماؤں کی خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات ملک میں حالات کی سنگینی اور حکمرانوں سے ناامیدی اور مایوسی کے آئینہ دار ہیں ۔ملک کے کروڑوں عوام کو تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولتیں