پیر، 5 اکتوبر، 2015

سعودی عرب میں موجود پاکستانی حج مشن ،سفارت کار ، وزارت مذہبی امور بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ، جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے راہنماؤںسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ ،انجینئر عظیم رندھاوا ، راناوسیم احمد ایڈووکیٹ،رائے اکرم کھرل ،انجم اقبال بٹ، شیخ محمد مشتاق،رانا عبد الوحید ،پیر کریم اللہ شاہ ، زمان خان نیازی،غلام عباس خان نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ کے بعدحجاج کرام کے لواحقین اپنے پیاروں کے انتظار میں دن رات خون کے آنسو بہا رہے ہیں، حکومت لاپتہ اور شہید ہونے والے حجاج کے بارے میں صحیح معلومات عوام تک نہیں پہنچا رہی،سعودی عرب میں موجود
پاکستانی حج مشن ،سفارت کار ، وزارت مذہبی امور بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ،پاکستانی شہداء کی میتوں کی واپسی کا انتظام کیا جائے ، اعلیٰ عدلیہ حکومتی نااہلی اور بد انتظامی کے خلاف نوٹس لے۔جماعت اسلامی کے راہنماؤں نے کہا کہ سوگوار پاکستانی قوم نے اسے اتفاقی حادثہ سمجھ کر قبول کر لیا ہے مگر حکومتی نااہلی کا ذمہ دار کون ہے ، دس دن کے بعد بھی اگر لواحقین کو ان کے پیاروں کے بارے میں درست معلومات نہیں پہنچائی جارہی ہیں تو اس کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی ضرور ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر سابق وزیر اعظم کے بھانجے کی میت واپس لائی جا سکتی ہے تو باقی لواحقین کے لئے بھی میتوں کی واپسی کا بھی انتظام کرنا حکومت وقت کا فرض ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں