منگل، 30 دسمبر، 2014

جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی جانے والی معمولی کمی کو مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی جانے والی معمولی کمی کو مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا،جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایک طرف عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے تو دوسری طرف حکمران چند روپوں کی کمی کرکے اپنی گڈ گورنس کے شادیانے بجا رہے ہیں ،عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی کے مطابق پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں55روپے تک ہونی چاہیئے،قیمتوں میں حقیقی تبدیلی نہ کی گئی

پیر، 29 دسمبر، 2014

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کی طر ف سے وزیر اعظم کوپھانسی کی سزاؤں پر عمل درآمدروک دینے کی سفارش کی شدید مذمت کرتے ہیں، سردار ظفر

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کی طر ف سے وزیر اعظم کوپھانسی کی سزاؤں پر عمل درآمدروک دینے کی سفارش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کا ڈھونڈرا پیٹنے والے انسانی حقوق کے نام پر اسلامی شعائر کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔اقوام متحدہ خود کشمیر میں اپنی قرادادوں پر عمل درآمد کروا نہیں سکی، قتل کا بدلہ قتل،قصاص اور دیت شرعی اصول ہیں جن پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش ،بھارت ، چین اود خود امریکہ میں سزائے موت کا قانون موجود ہے جبکہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کو تباہ کرنے کے لیے سوچے

جمعہ، 26 دسمبر، 2014

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی المرکز الاسلامی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاورر کے بعد پاکستان کی حکومت ،فوج اور سیاسی قیادت کا دہشت گردی کے خاتمہ کے یک نکاتی ایجنڈا پر اتفاق رائے خوش آئند ہے،تمام سیاسی قیادت نے متحد ہو کر وزیراعظم کو قیام امن کے لیے زبردست مینڈیٹ دیا ہے، اب حکومتی صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھا کر ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی قائم کرے،ملک آئین،قانون اور آزاد عدلیہ کے فیصلوں پر عمل درآمد ہوتا تو دہشت گردی ختم ہو سکتی تھی، حکومت کا مغرب زدہ

جمعرات، 25 دسمبر، 2014

جماعت اسلامی پی پی 69 فیصل آباد کے زیر اہتمام مسیحی برادری میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے میں محب وطن اقلیتی برادری کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،پاکستان کو ترقی دینے کیلئے اکثریت اور اقلیت کے درمیان مضبوط رابطہ اور تعلق ہونا چاہیے، مسیحی برادری

بدھ، 24 دسمبر، 2014

مجاہد ہسپتال ،الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی کے دیگر اداروں میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین میں کرسمس کے موقع پر تحائف تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اقلیتوں کے نام پرفنڈزاکھٹے کرکے صرف اپنی تجوریاں بھری ہیں۔جماعت اسلامی نے اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہو کر ثابت کیا ہے کہ جماعت اسلامی آئین میں اقلیتوں کودیے

منگل، 23 دسمبر، 2014

تکمیل پاکستان کے لیئے محب وطن نوجوا ن جماعت اسلامی کا ساتھ دیں کیونکہ ملک کومسائل اور بحرانوں سے صرف جماعت اسلامی جیسی منظم جماعت اور امانت دار قیادت ہی نکال سکتی ہے,سردار ظفرحسین

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان میں چلنے والی ہر تحریک کا ہراول دستہ رہے ہیں،آج ایک بار پھر قیام پاکستان کے جذبوں کو زندہ کرنے کا وقت آگیا ہے، تکمیل پاکستان کے لیئے محب وطن نوجوا ن جماعت اسلامی کا

ہفتہ، 20 دسمبر، 2014

میاں حفیظ الرحمان جماعت اسلامی کے قائم مقام ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر

میاں حفیظ الرحمان جماعت اسلامی کے قائم مقام ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر۔جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام عباس خان عمرہ کی ادائیگی کے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں ان کی عدم موجودگی میں میاں حفیظ الرحمان قائم مقام جنرل سیکرٹری ہوں گے ۔انہوں المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں اپنی زمہ داریوں کا حلف لیا۔اس موقع پرضلعی امیر ظفر حسین خان ایڈووکیٹ اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


جمعہ، 19 دسمبر، 2014

سراج الحق کی اپیل پر فیصل آباد میں بھی جماعت اسلامی نے سانحہ پشاور پر یوم دعا منایا

امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی سانحہ پشاور پر جماعت اسلامی نے یوم دعا منایا ۔المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار سمیت شہر بھر کی مرکزی مساجد میں نماز جمعہ کے بعد سانحہ میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی مغفرت اورپاکستان کی سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ دہشتگردی کی موجودہ لہر نے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے کئی چیلنج کھڑے کر دیئے ہیں جس کا مقابلہ اللہ رب العزت کی تائید اور قومی یکجہتی کے ساتھ ہی کیا جاسکتاہے ۔ حکمرانوں سے لے کر پوری قوم کو ہر طرح کی بد اعمالیوں سے توبہ اور استغفار کرتے ہوئے اپنے رب سے مدد اور امن کی دعا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی قوم

جمعرات، 18 دسمبر، 2014

جماعت اسلامی فیصل آباد نے مظلوم شہریوں کی دادرسی کے لئے ضلعی سیکرٹریٹ میں شکائت سیل قائم کر دیا

جماعت اسلامی نے مظلوم شہریوں کی دادرسی اور انصاف تک آسانی سے رسائی کے لئے ضلعی سیکرٹریٹ المرکز السلامی چنیوٹ بازار میں شکائت سیل قائم کردیا ، شکائت سیل کا افتتاح ضلعی امیر ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کیا ۔اس موقع پر انجینئر عظیم رندھاوا،رائے اکرم کھرل،شیخ محمد مشتاق، زمان خاں نیازی،غلام عباس خاں ،ڈاکٹر میجر(ر) محمد نعیم خان،میاں طاہر ایوب اور دیگر بھی موجود تھے۔اس

بدھ، 17 دسمبر، 2014

جماعت اسلامی کے زیراہتمام سانحہ پشاور میں شہید ہونے معصوم بچوں اور اساتذہ کا غائبانہ نماز جنازہ

جماعت اسلامی کے زیراہتمام سانحہ پشاور میں شہید ہونے معصوم بچوں اور اساتذہ کا غائبانہ نماز جنازہ چنیوٹ بازار چوک میں ادا کیا گیا۔جنازہ میں جماعت اسلامی کے مقامی قائدین اورکارکنوں سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت

جماعت اسلامی فیصل آباد کا پشاور میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے پشاور میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں  بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی ہر کارروائی کی کڑیاں بھار ت اور امریکہ سے جا کر ملتی ہیں۔ دہشت گرد بیرونی امداد حاصل کرکے پاکستان کے امن کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دشمن کی یہ سازش ہے کہ پاکستان کے عوام اور فوج کے درمیان نفرت پیدا کر کے ان میں دوریاں پیدا کر دی جائیں اور دشمن کو کھل کھیلنے کا موقع مل سکے ۔ دہشتگردی

پیر، 15 دسمبر، 2014

جماعت اسلامی کے مغوی کارکن مصور اقبال کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کے معاملہ میں سپریم کورٹ کے واضح اور دوٹوک موقف کے مطابق مقدمہ چلائے بغیر کسی شہری کا اغوا ، نامعلوم مقامات پر زیر حراست رکھنااور تشدد کرنا اسلام ، آئین پاکستان ، انسانی حقوق اور خود انسانیت کی توہین اور سنگین جرم ہے ، محض شک کی بنیاد پر لوگوں کو اغوا کرکے کئی کئی برس عقوبت خانوں میں ڈال دیا جاتاہے جو بنیادی حقوق کی تذلیل کے مترادف ہے ، جماعت اسلامی کے مغوی کارکن مصور اقبال کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں مبینہ طور پر ایجنسیوں کے ہاتھوں اغواء کئے گئے جماعت اسلامی کے کارکن مصور اقبال کے والد محمد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عدالتی احکامات کو مذاق سمجھنے کی روش ترک ہونی چاہئے۔

جمعرات، 11 دسمبر، 2014

پولیو ورکر کا قتل پاکستان کے تشخص کے خلاف سازش ہے ، جماعت اسلامی فیصل آباد

جماعت اسلامی کے راہنماؤں سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ، غلام عباس خاں،رائے اکرم کھرل، انجینئر عظیم رندھاوا، راناوسیم ایڈووکیٹ،انجم اقبال بٹ،شیخ محمد مشتاق،رانا عبد الوحید ،پیر کریم اللہ شاہ،زمان خان نیازی نے پولیو ورکر کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کے تشخص کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چند ضمیر فروش اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے وطن عزیز کو بدنام کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں،ٖصوبائی حکومت نے اس اندوہناک واقعہ کو سنجیدگی سے لینے کی بجائے صرف ڈی سی او کے زریعے صرف دس لاکھ کی امداد کا اعلان کر کے لواحقین کے زخموں پر مزید نمک چھڑکا ہے، سیکورٹی اداروں کے شہید ہونے والے ورکروں

منگل، 9 دسمبر، 2014

فیصل آباد میں پر تشدد ہنگاموں اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہلاکت کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، سردار ظفر

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے فیصل آباد میں پر تشدد ہنگاموں اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہلاکت کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے سیاسی بحران کی وجہ سے 18کروڑ عوام پریشان ہیں،قوم کوآپس کے تمام اختلافات کو بھلا کر وسیع ترقومی مفاد میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ملک خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہوسکے،پو ری قوم کا مطالبہ ہے کہ آئین ، ریاست اور جمہوریت کو بچانے کے لیے فریقین ایک دوسرے سے نفرت کی بجائے محبت کا اظہار کریں ،آئین پاکستان اور پاکستانیوں کا خون نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کوایٹم بم سے زیادہ اتحادکی ضرورت ہے۔ پوری قوم ملک میں امن وامان کے لیے فکر مند ہے ۔ سب سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے

اتوار، 7 دسمبر، 2014

ذمہ داران جماعت اسلامی فیصل آباد برائے سیشن 16-2014 ء


جماعت اسلامی فیصل آبادنے سیشن 2014-16ء کے لئے نئے ذمہ داران کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی فیصل آبادنے سیشن 2014-16ء کے لئے نئے ذمہ داران کا اعلان کر دیا، غلام عباس خاں ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر، رائے اکرم کھرل، انجینئر عظیم رندھاوا، وسیم خالد ایڈووکیٹ،شیخ محمد مشتاق،رانا عبد الوحید ،پیر کریم اللہ شاہ،انجم اقبال بٹ ،زمان خان نیازی نائب امراء جبکہ رائے ندیم الرحمان ،

ہفتہ، 6 دسمبر، 2014

گیس چور ی کے 22 ارب روپے گھریلو صارفین پر ڈالنے اور گیس چوروں کو پکڑنے کے بجائے خسارہ عوام سے پورا کرنے کے مبینہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے یکم جنوری سے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں اضافے، وزارت پیٹرولیم کی طرف سے گیس چور ی کے 22 ارب روپے گھریلو صارفین پر ڈالنے اور گیس چوروں کو پکڑنے کے بجائے خسارہ عوام سے پورا کرنے کے مبینہ فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس چوری کے بڑے مجرم حکومتی صفوں میں پناہ لیئے بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گیس و بجلی کی چوری عوام کے کھاتے میں ڈال کر ہرسال اربوں روپے عوام سے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ اس چوری کا سد باب کرنے کے لیے کوئی اقدامات

بدھ، 3 دسمبر، 2014

میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکل کے پرانے نظام کو دوبارہ رائج کرنے کے فیصلہ کی شدید مذمت

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان کی طرف سے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں پریکٹیکل کے پرانے نظام کو دوبارہ رائج کرنے کے فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کی بنیاد قرار دے کر ایک سال قبل ختم کیا گیا نظام دوبارہ رائج کرنے کا مقصد کرپشن کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش ہے۔ نئے نظام کو بحال نہ کیا گیا تو تو جماعت اسلامی اس کے خلاف اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات

اتوار، 30 نومبر، 2014

والدین کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کی لوٹ کھسوٹ سے بچایا جائے

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے تعلیم کے نام پرپرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کی لوٹ کھسوٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کو صنعت و تجارت بنا دینے والوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، اتنا منافع شوگر ملوں اور ٹیکسٹائل ملوں والے نہیں کما رہے ہوں گے جتنا منافع غیر معیاری تعلیم دینے والے پرائیویٹ میڈیکل کالجز دھونس اور دھاندلی سے کما رہے ہیں۔ نجی میڈیکل کالج ایک طالب علم سے پندرہ لاکھ روپے سے زائد سالانہ فیس لے رہے ہیں اس کے برعکس سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایک سٹوڈنٹ کی فیس 40 ہزار روپے سالانہ سے کم ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نجی میڈیکل کالجز کے بارے میں از خود نوٹس لے کر ان کے تمام معاملات کی تحقیقات کروائیں اور ایک مقررہ حد تک فیسوں کی وصولی کی اجازت دیں تاکہ غریب کا بچہ بھی وہاں تعلیم حاصل کر سکے۔انہوں نے کہا کہ نجی میڈیکل کالجوں میں ایک سرکاری میڈیکل کالج کے مقابلہ میں انتہائی کم معیار کی تعلیم دی جاتی

منگل، 25 نومبر، 2014

کل پاکستان اجتماع عام کی بھرپور کامیابی پر کارکنان جماعت اور پوری قوم کومبارک ھو

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری غلام عباس خان نے جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کی بھرپور کامیابی پر کارکنان جماعت اور پوری قوم کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والے بے مثال اجتماع میں لاکھوں مردو خواتین اور معصوم بچوں نے شرکت کر کے اس عزم کااظہار کردیا ہے کہ قوم کو نئے نہیں بلکہ اسلامی اور خوشحال پاکستان کی ضرورت ہے۔ اس عظیم الشان اجتماع عام کے انعقادسے ملک وملت پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور انشاء اللہ پاکستان میں اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کی راہ ہموار ہو گی،

جمعرات، 20 نومبر، 2014

چل پڑے قافلے عشاق کے

جماعت اسلامی کے مینار پاکستان پر ہونے والے اجتماع عام میں شرکت کے لئے کراچی سے ایک ہزارسے زائد مردوخواتین پر مشتمل قافلہ ملت ایکسپریس کے ذریعے پہنچ گیا، ریلوے پریم یونین کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری اور شباب ملی کے صدر رانا عدنان نے مہمانوں استقبال کیا ۔فیصل آباد کا ریلوے اسٹیشن نعرہ تکبیر کی صداؤں سے گونجتا رہا۔بعد ازاں انہیں بسوں کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا جبکہ آج بھی ملت ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس کے ذریعے دوہزار سے زائد مردوخواتین اور بچے فیصل آباد پہنچیں گے ۔ دریں اثناء ضلع بھر سے سینکڑوں بسوں کے ذریعے جماعت اسلامی سے وابستہ ہزاروں

بدھ، 19 نومبر، 2014

لاکھوں خواتین اور نوجوان طالبات اجتماع عام میں شرکت کر کے اپنی دینی حمیت کا مظاہرہ کریں گی, فوزیہ محبوب

جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب نے کہا ہے کہ جس تحریک میں خواتین شامل ہوں اس کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا،21نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے وال جماعت اسلامی کا اجتماع عام تحریک تکمیل پاکستان کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کا ضامن ہوسکتا ہے، ملک بھر سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی لاکھوں خواتین اور نوجوان طالبات اجتماع عام میں شرکت کر کے اپنی دینی حمیت کا مظاہرہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں بھی خواتین نے بڑھ چڑھ کر

منگل، 18 نومبر، 2014

تکمیل پاکستان کے لیئے محب وطن نوجوا ن جماعت اسلامی کا ساتھ دیں

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلامی پاکستان ہی ملکی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے، نوجوان پاکستان میں چلنے والی ہر تحریک کا ہراول دستہ رہے ہیں،آج ایک بار پھر قیام پاکستان کے جذبوں کو زندہ کرنے کا وقت آگیا ہے، تکمیل پاکستان  کے لیئے محب وطن نوجوا ن جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔21نومبر کو مینار پاکستان پر نوجوانوں کا تاریخ ساز اجتماع عام ملک دشمن قوتوں کا منہ توڑ جواب ہوگا اور پوری قوم میں تکمیل تحریک

پیر، 17 نومبر، 2014

معاشرے کے مظلوم ،مجبور اور پسے ہوئے طبقے کو اس تحریک کا ہراول دستہ بنائیں گے ، سردار ظفر حسین

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جس طرح ہمارے آباؤاجداد نے قائد اعظم کی قیادت میں انگریزوں اور ہندوؤں کی دوہری غلامی سے نکل کر پاکستان حاصل کیا تھا، اسی طرح جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں چند سال کے اندر پاکستان کو دنیا کی باوقار اور

اتوار، 16 نومبر، 2014

فیصل آباد سے سینکڑوں بسوں پر مشتمل ہزاروں مردو و خواتین کا قافلہ 21نومبر کو اجتماع عام میں شرکت کے لئے مینار پاکستان جائے گا

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فیصل آباد سے سینکڑوں بسوں پر مشتمل ہزاروں مردو و خواتین کا قافلہ 21نومبر کو اجتماع عام میں شرکت کے لئے مینار پاکستان جائے گا۔مینار پاکستان پر محب وطن عوام کا تاریخ ساز اجتماع ہوگا ۔ یہ اجتماع قوم کو مایوسی ، انتشار اور انتہا پسندی و عدم برداشت کے اندھیروں سے نجات دلائے گا ۔سراج الحق پوری

،کاشتکاروں کو معاشی قتل عام سے بچانے کے لئے فوری طور پر گنا کی قیمت خرید 250روپے من مقرر کی جائے،سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شوگر مل مافیا نے مجبور کاشتکاروں کو دونوں ہاتھ سے لوٹنا شروع کر دیا ہے،صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ گنا کی قیمت خرید 185روپے فی من کی بجائے125 روپے فی من خریداری کرنے کے ساتھ ساتھ فی من کٹوتی کاشتکاروں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کاشتکاروں کو معاشی قتل عام سے بچانے کے لئے فوری طور پر گنا کی قیمت خرید 250روپے من مقرر کی جائے،زیادہ تر شوگر مل مالکان ارکان اسمبلی ہیں اس لئے حکمران طبقہ انہیں نوازنے کے لئے غریب کسان کو ذبح کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔ گنے کی

جمعرات، 13 نومبر، 2014

پاکستان کو بچانے کے لیئے محب وطن وکلاء کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ,جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ کا اسلامک لائرز موومنٹ کے اجلاس سے خطاب

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء پاکستان میں چلنے والی ہر تحریک کا ہراول دستہ رہے ہیں،آج ایک بار پھر قیام پاکستان کے جذبوں کو زندہ کرنے کا وقت آگیا ہے، پاکستان کو بچانے کے لیئے محب وطن وکلاء کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، جماعت اسلامی 21 نومبر سے مینار پاکستان سے تحریک

بدھ، 12 نومبر، 2014

جماعت اسلامی فیصل آباد کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ کا شہرمیں امن و امان کی ناقص صورت حال پر تشویش کا اظہار

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے شہرمیں امن و امان کی ناقص صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری اورڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے ۔ عوام نے اگر از خود چوروں اور ڈاکوؤں کا مقابلہ شروع کر دیا تو یہ کسی بڑے حادثہ کا سبب ثابت ہو سکتا ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔ درجنوں ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی موجودگی میں شہری اپنی عزت،جان و مال اور کارو بار سے پریشان ہیں مگر حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی مال غنیمت سمیٹنے

منگل، 11 نومبر، 2014

اسوہ رسول ﷺ کو مشعل راہ بناکر ہی امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسوہ رسول ؐ کو مشعل راہ بناکر ہی امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، عالم اسلام کو آج جن مصائب وآلام کا سامناہے وہ دین سے دوری کی وجہ سے ہیں، ان مشکلات کاحل صرف اسلامی تعلیمات اور اسوہ رسول  پر عمل پیرا ہونےمیں مضمر ہے۔اب بھی

پیر، 10 نومبر، 2014

صوبائی حکومت شوگر ملوں کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا حکم دے

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے شوگر ملوں کی طرف سے واٹر ٹریمنٹ پلانٹس نصب نہ کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگر ملوں کی طرف سے آلودہ پانی کو بغیر ٹریمنٹ کئے نہروں میں بہایا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں ایک طرف موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ دوسری طرف زرعی زمینیں بنجر ہو رہی ہیں، ملوں کی طرف سے ضائع شدہ پانی کی ٹریمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ دس کروڑ افراد بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور پاکستانی ہسپتالوں میں چالیس فیصد اموات کی وجہ بھی آلودہ پانی ہی ہے، اس صورتحال نے شہریوں کی زندگی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان کے صنعتی شہروں میں یہ صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔اس پانی کے ان کا تجزیہ کے مطابق اس میں کئی دھاتیں عالمی ادارہ صحت کے مقررہ کردہ معیار سے زائد پائی گئیں جبکہ شہری اسی پانی

اتوار، 9 نومبر، 2014

سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے آئندہ سیشن کے لئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا

سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے آئندہ سیشن کے لئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا ۔المر کز الاسلامی چنیوٹ بازار میں منعقد ہونے والی سادہ اور پر وقار تقریب میں سابق ضلعی امیر انجینئر عظیم رندھاوا،نائب امرا ء رائے اکرم کھرل ،رانا عبدالوحید، شیخ مشتاق،جنرل سیکرٹری غلام عباس خاں،ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں خالد فاروق،اراکین ضلعی شوریٰ، زونل امراء اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار ظفر حسین خان نے کہا کہ ہماری منزل