اتوار، 9 نومبر، 2014

سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے آئندہ سیشن کے لئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا

سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے آئندہ سیشن کے لئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا ۔المر کز الاسلامی چنیوٹ بازار میں منعقد ہونے والی سادہ اور پر وقار تقریب میں سابق ضلعی امیر انجینئر عظیم رندھاوا،نائب امرا ء رائے اکرم کھرل ،رانا عبدالوحید، شیخ مشتاق،جنرل سیکرٹری غلام عباس خاں،ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں خالد فاروق،اراکین ضلعی شوریٰ، زونل امراء اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار ظفر حسین خان نے کہا کہ ہماری منزل
ملک میں شاندار اسلامی انقلاب ہے ،مدینہ منورہ کی اسلامی
ریاست جس کا نمونہ ہے، آج ایک بار پھر قیام پاکستان کے جذبوں کو زندہ کرنے کا وقت آگیا ہے، 21نومبر کو لاہور میں ہونے والا تین روزہ اجتماع عام پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا ، ملک بھر سے دس لاکھ سے زائد مردو خواتین مینار پاکستان کے سائے تلے پاکستان کو موجودہ گھمبیر حالات سے نکالنے اور ا یک مکمل سلامی فلاحی ریاست کے قیام اور ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی جدوجہد کے لئے تجدید عہد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میں غریب اور کمزوروں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں جو وزیروں مشیروں کو حاصل ہوتے ہیں ۔ عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار، وڈیرے چڑھتے سورج کے پجاری ہیں جو بار بار پارٹیاں بد ل کر نئے چہروں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کر لیتے ہیں جب تک اقتدار کے ایوانوں پر ان ٹولوں کا قبضہ ہے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 21نومبر سے مینار پاکستان سے تکمیل پاکستان کی جس تحریک کا آغاز کر رہی ہے عوام کو اس میں شریک کرنے کیلئے ملک گیر تحریک چلائیں گے اورمعاشرے کے مظلوم ،مجبور اور پسے ہوئے طبقے کو اس تحریک کا ہراول دستہ بنائیں گے ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق تحریک تکمیل پاکستان کے سلسلہ میں ملک گیر مہم کی قیادت کریں گے اور چاروں صوبائی ہیڈ کوارٹرز سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں کا دورہ کرکے براہ راست کارکنان اور عوام سے رابطہ کرکے انہیں اس اجتماع عام میں پورے جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کی دعوت دیں گے۔انہوں نے کارکنان سے کہا کہ اجتماع عام میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھرپور شرکت کے لئے تیاریں کریں اور عام لوگوں کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں