منگل، 18 نومبر، 2014

تکمیل پاکستان کے لیئے محب وطن نوجوا ن جماعت اسلامی کا ساتھ دیں

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلامی پاکستان ہی ملکی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے، نوجوان پاکستان میں چلنے والی ہر تحریک کا ہراول دستہ رہے ہیں،آج ایک بار پھر قیام پاکستان کے جذبوں کو زندہ کرنے کا وقت آگیا ہے، تکمیل پاکستان  کے لیئے محب وطن نوجوا ن جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔21نومبر کو مینار پاکستان پر نوجوانوں کا تاریخ ساز اجتماع عام ملک دشمن قوتوں کا منہ توڑ جواب ہوگا اور پوری قوم میں تکمیل تحریک پاکستان کا نیا ولولہ اور عزم نو پیدا کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کی تنظیم شباب ملی کے زیر اہتمام اجتماع عام کے سلسلہ میں بنائے گئے فلوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر شباب ملی کے ضلعی صدرراناعدنان خاں،جنرل سیکرٹری میاں محمدشہزاد،،ریاض احمدسعدی ، محمدانور بھٹی ، محمدفرحان ،میاں منیراحمد،شیخ محبوب الٰہی، میاں ظاہررشیداوردیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہانہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کو ایک اسلامی وفلاحی مملکت بنائے گی ۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد نظام کی تبدیلی کی جدوجہد ہے،جماعت اسلامی کے پاس اسلام کا مکمل نظام موجود ہے اور ہم قرآن وسنت کی بالادستی ،تقویٰ،علم اور خدمت کا پیغام لے کر عوام کے سامنے آئے ہیں اور قوم کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ حقیقی تبدیلی صرف اسلامی نظا م اور دیانت دار قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے اور امن اور عافیت صرف اللہ کی پناہ میں ہی حاصل ہوسکتی ہے، دیانت دار اور اہل قیادت ہی پاکستان کو موجودہ سیاسی اور معاشی بحران سے نکا ل سکتی ہے،عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار، وڈیرے چڑھتے سورج کے پجاری ہیں جو بار بار پارٹیاں بد ل کر نئے چہروں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کر لیتے ہیں جب تک اقتدار کے ایوانوں پر ان ٹولوں کا قبضہ ہے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔ اپنے اقتدار کے لیئے پاکستان کی سا لمیت اوربقاء کو داؤ پر لگانے والے ملک کے وفا دار نہیں ہو سکتے، قوم کو اب ان کے چنگل سے نکلنا ہو گا، جماعت اسلامی قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے انشا ء اللہ قوم کو متبادل قیا دت فراہم کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں