ہفتہ، 29 اگست، 2015

دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فیملی ورکرز کنونشن سے حافظ سلمان بٹ کا خطاب

جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما حافظ سلمان بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کو تباہ کرنے کے لیے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عریانی و فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دیاجارہا ہے جس سے بے راہ روی پھیل رہی ہے اور نوجوان نسل گمراہی کے راستے پر گامزن ہے۔ کفر کی طاقتیں مسلمانوں کی تہذیب اور اسلامی شعائرختم کرنا چاہتی ہیں۔ملک میں مغربی اور ہندو وانہ کلچر کو فروغ دے کر ا س کی اسلامی شناخت ختم کرنے کی ناپاک سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔جماعت کا ایجنڈا تکمیل پاکستان کا ایجنڈا ہے،کسی کو پاکستان کی بقا سے کھیلنے نہیں دیں گے،

منگل، 25 اگست، 2015

آئندہ ماہ سے سوئی گیس کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، سردر ظفر ھسین خان

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے اوگرا کی طرف سے آئندہ ماہ سے سوئی گیس کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد اضافہ اور چوری شدہ گیس کی قیمت عام صارفین سے وسول کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گیس و بجلی کی چوری عوام کے کھاتے میں ڈال کر ہرسال اربوں روپے عوام سے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ اس چوری کا سد باب کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے ۔ چوری کے وہ کروڑوں روپے ان غریبوں کے کھاتے میں ڈال دیے جاتے ہیں جو اپنے گھریلوبل بھی اداکرنے کے قابل نہیں ہیں محکمہ گیس کواربوں کی چوری کرنے والے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کارروائی کی ہمت نہیں اور نہ ہی کوئی اہلکار ان کے خلاف زبان کھولنے کے لیے تیا ر ہے،اگر کوئی چور پکڑا جاتا ہے تو وہ کروڑوں روپے کی چوری کے بعد چند لاکھ رشوت دے کر پاک صاف ہوجاتا ہے مگر

پیر، 24 اگست، 2015

جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ کا خطاب

جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بچوں سمیت ماؤں کی خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات ملک میں حالات کی سنگینی اور حکمرانوں سے ناامیدی اور مایوسی کے آئینہ دار ہیں ۔ملک کے کروڑوں عوام کو تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولتیں

بدھ، 12 اگست، 2015

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چنیوٹ بازار چوک میں یوم آزدی کے سلسلہ میں شہریوں کو قومی پرچم تقسیم کئے گئے

جماعت اسلامی نے یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا ،چنیوٹ بازار چوک میں ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے نائب امراء انجینئر عظیم رندھاوا، رائے اکرم کھرل ،رانا وسیم ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری غلام عباس،بزرگ راہنماء میاں عبد الکریم ،صدر پاسبان میاں اعجاز، صدر شباب ملی رانا عدنان کے ہمراہ شہریوں کو پاکستانی پرچم تقسیم کئے ۔شہریوں نے جماعت اسلامی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے نوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کی قابل قدر کوشش قرار دیا ۔

منگل، 11 اگست، 2015

جماعت اسلامی نے یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کا اعلان کر دیا ،

جماعت اسلامی نے یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کا اعلان کر دیا ،آج(بروز بدھ) صبح گیارہ بجے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ ضلعی قیادت کے ہمراہ بیرون چوک چنیوٹ بازار شہریوں میں پاکستانی پرچم تقسیم کریں گے،14اگست کو صبح نو بجے جماعت اسلامی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں پرچم کشائی کی تقریب ہو گی ، صبح دس بجے ضلع کونسل سے گھنٹہ گھر تک یوتھ آزادی مارچ ہو گا ۔اس امر کا اعلان جماعت اسلامی کے امیر سردار ظفرحسین نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں جشن آزادی کی تقریبات کا جائزہ لینے لئے برادر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ہفتہ، 8 اگست، 2015

سپریم کورٹ نے اٹھارہ کروڑ محب وطن عوام اور وکلاء کی لازوال جدوجہد کے نتیجہ میں ملنے والی آزادی کو نظریہ ضرورت کی بھینٹ چڑھا دیا ہے

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کی طرف سے فوجی عدالتوں کے قیام کو جائز قرار دینے کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اٹھارہ کروڑ محب وطن عوام اور وکلاء کی لازوال جدوجہد کے نتیجہ میں ملنے والی آزادی کو نظریہ ضرورت کی بھینٹ چڑھا دیا ہے ،بنیادی انسانی حقوق کے خلاف پارلیمنٹ کو ترمیم کی اجازت دینا آئین کی روح مسخ کرنے کے مترادف ہے ،پاکستانی قوم اور وکلاء 6اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائے ۔