اتوار، 30 نومبر، 2014

والدین کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کی لوٹ کھسوٹ سے بچایا جائے

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے تعلیم کے نام پرپرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کی لوٹ کھسوٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کو صنعت و تجارت بنا دینے والوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، اتنا منافع شوگر ملوں اور ٹیکسٹائل ملوں والے نہیں کما رہے ہوں گے جتنا منافع غیر معیاری تعلیم دینے والے پرائیویٹ میڈیکل کالجز دھونس اور دھاندلی سے کما رہے ہیں۔ نجی میڈیکل کالج ایک طالب علم سے پندرہ لاکھ روپے سے زائد سالانہ فیس لے رہے ہیں اس کے برعکس سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایک سٹوڈنٹ کی فیس 40 ہزار روپے سالانہ سے کم ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان نجی میڈیکل کالجز کے بارے میں از خود نوٹس لے کر ان کے تمام معاملات کی تحقیقات کروائیں اور ایک مقررہ حد تک فیسوں کی وصولی کی اجازت دیں تاکہ غریب کا بچہ بھی وہاں تعلیم حاصل کر سکے۔انہوں نے کہا کہ نجی میڈیکل کالجوں میں ایک سرکاری میڈیکل کالج کے مقابلہ میں انتہائی کم معیار کی تعلیم دی جاتی

منگل، 25 نومبر، 2014

کل پاکستان اجتماع عام کی بھرپور کامیابی پر کارکنان جماعت اور پوری قوم کومبارک ھو

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری غلام عباس خان نے جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کی بھرپور کامیابی پر کارکنان جماعت اور پوری قوم کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والے بے مثال اجتماع میں لاکھوں مردو خواتین اور معصوم بچوں نے شرکت کر کے اس عزم کااظہار کردیا ہے کہ قوم کو نئے نہیں بلکہ اسلامی اور خوشحال پاکستان کی ضرورت ہے۔ اس عظیم الشان اجتماع عام کے انعقادسے ملک وملت پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور انشاء اللہ پاکستان میں اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کی راہ ہموار ہو گی،

جمعرات، 20 نومبر، 2014

چل پڑے قافلے عشاق کے

جماعت اسلامی کے مینار پاکستان پر ہونے والے اجتماع عام میں شرکت کے لئے کراچی سے ایک ہزارسے زائد مردوخواتین پر مشتمل قافلہ ملت ایکسپریس کے ذریعے پہنچ گیا، ریلوے پریم یونین کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری اور شباب ملی کے صدر رانا عدنان نے مہمانوں استقبال کیا ۔فیصل آباد کا ریلوے اسٹیشن نعرہ تکبیر کی صداؤں سے گونجتا رہا۔بعد ازاں انہیں بسوں کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا جبکہ آج بھی ملت ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس کے ذریعے دوہزار سے زائد مردوخواتین اور بچے فیصل آباد پہنچیں گے ۔ دریں اثناء ضلع بھر سے سینکڑوں بسوں کے ذریعے جماعت اسلامی سے وابستہ ہزاروں

بدھ، 19 نومبر، 2014

لاکھوں خواتین اور نوجوان طالبات اجتماع عام میں شرکت کر کے اپنی دینی حمیت کا مظاہرہ کریں گی, فوزیہ محبوب

جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی ضلعی ناظمہ فوزیہ محبوب نے کہا ہے کہ جس تحریک میں خواتین شامل ہوں اس کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا،21نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے وال جماعت اسلامی کا اجتماع عام تحریک تکمیل پاکستان کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان کا ضامن ہوسکتا ہے، ملک بھر سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی لاکھوں خواتین اور نوجوان طالبات اجتماع عام میں شرکت کر کے اپنی دینی حمیت کا مظاہرہ کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد میں بھی خواتین نے بڑھ چڑھ کر

منگل، 18 نومبر، 2014

تکمیل پاکستان کے لیئے محب وطن نوجوا ن جماعت اسلامی کا ساتھ دیں

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلامی پاکستان ہی ملکی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے، نوجوان پاکستان میں چلنے والی ہر تحریک کا ہراول دستہ رہے ہیں،آج ایک بار پھر قیام پاکستان کے جذبوں کو زندہ کرنے کا وقت آگیا ہے، تکمیل پاکستان  کے لیئے محب وطن نوجوا ن جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔21نومبر کو مینار پاکستان پر نوجوانوں کا تاریخ ساز اجتماع عام ملک دشمن قوتوں کا منہ توڑ جواب ہوگا اور پوری قوم میں تکمیل تحریک

پیر، 17 نومبر، 2014

معاشرے کے مظلوم ،مجبور اور پسے ہوئے طبقے کو اس تحریک کا ہراول دستہ بنائیں گے ، سردار ظفر حسین

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جس طرح ہمارے آباؤاجداد نے قائد اعظم کی قیادت میں انگریزوں اور ہندوؤں کی دوہری غلامی سے نکل کر پاکستان حاصل کیا تھا، اسی طرح جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں چند سال کے اندر پاکستان کو دنیا کی باوقار اور

اتوار، 16 نومبر، 2014

فیصل آباد سے سینکڑوں بسوں پر مشتمل ہزاروں مردو و خواتین کا قافلہ 21نومبر کو اجتماع عام میں شرکت کے لئے مینار پاکستان جائے گا

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فیصل آباد سے سینکڑوں بسوں پر مشتمل ہزاروں مردو و خواتین کا قافلہ 21نومبر کو اجتماع عام میں شرکت کے لئے مینار پاکستان جائے گا۔مینار پاکستان پر محب وطن عوام کا تاریخ ساز اجتماع ہوگا ۔ یہ اجتماع قوم کو مایوسی ، انتشار اور انتہا پسندی و عدم برداشت کے اندھیروں سے نجات دلائے گا ۔سراج الحق پوری

،کاشتکاروں کو معاشی قتل عام سے بچانے کے لئے فوری طور پر گنا کی قیمت خرید 250روپے من مقرر کی جائے،سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شوگر مل مافیا نے مجبور کاشتکاروں کو دونوں ہاتھ سے لوٹنا شروع کر دیا ہے،صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ گنا کی قیمت خرید 185روپے فی من کی بجائے125 روپے فی من خریداری کرنے کے ساتھ ساتھ فی من کٹوتی کاشتکاروں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کاشتکاروں کو معاشی قتل عام سے بچانے کے لئے فوری طور پر گنا کی قیمت خرید 250روپے من مقرر کی جائے،زیادہ تر شوگر مل مالکان ارکان اسمبلی ہیں اس لئے حکمران طبقہ انہیں نوازنے کے لئے غریب کسان کو ذبح کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔ گنے کی

جمعرات، 13 نومبر، 2014

پاکستان کو بچانے کے لیئے محب وطن وکلاء کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ,جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ کا اسلامک لائرز موومنٹ کے اجلاس سے خطاب

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء پاکستان میں چلنے والی ہر تحریک کا ہراول دستہ رہے ہیں،آج ایک بار پھر قیام پاکستان کے جذبوں کو زندہ کرنے کا وقت آگیا ہے، پاکستان کو بچانے کے لیئے محب وطن وکلاء کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، جماعت اسلامی 21 نومبر سے مینار پاکستان سے تحریک

بدھ، 12 نومبر، 2014

جماعت اسلامی فیصل آباد کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ کا شہرمیں امن و امان کی ناقص صورت حال پر تشویش کا اظہار

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے شہرمیں امن و امان کی ناقص صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری اورڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے ۔ عوام نے اگر از خود چوروں اور ڈاکوؤں کا مقابلہ شروع کر دیا تو یہ کسی بڑے حادثہ کا سبب ثابت ہو سکتا ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔ درجنوں ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی موجودگی میں شہری اپنی عزت،جان و مال اور کارو بار سے پریشان ہیں مگر حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی مال غنیمت سمیٹنے

منگل، 11 نومبر، 2014

اسوہ رسول ﷺ کو مشعل راہ بناکر ہی امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسوہ رسول ؐ کو مشعل راہ بناکر ہی امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، عالم اسلام کو آج جن مصائب وآلام کا سامناہے وہ دین سے دوری کی وجہ سے ہیں، ان مشکلات کاحل صرف اسلامی تعلیمات اور اسوہ رسول  پر عمل پیرا ہونےمیں مضمر ہے۔اب بھی

پیر، 10 نومبر، 2014

صوبائی حکومت شوگر ملوں کو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا حکم دے

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے شوگر ملوں کی طرف سے واٹر ٹریمنٹ پلانٹس نصب نہ کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگر ملوں کی طرف سے آلودہ پانی کو بغیر ٹریمنٹ کئے نہروں میں بہایا جا رہا ہے جس کے نتیجہ میں ایک طرف موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ دوسری طرف زرعی زمینیں بنجر ہو رہی ہیں، ملوں کی طرف سے ضائع شدہ پانی کی ٹریمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ دس کروڑ افراد بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور پاکستانی ہسپتالوں میں چالیس فیصد اموات کی وجہ بھی آلودہ پانی ہی ہے، اس صورتحال نے شہریوں کی زندگی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان کے صنعتی شہروں میں یہ صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔اس پانی کے ان کا تجزیہ کے مطابق اس میں کئی دھاتیں عالمی ادارہ صحت کے مقررہ کردہ معیار سے زائد پائی گئیں جبکہ شہری اسی پانی

اتوار، 9 نومبر، 2014

سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے آئندہ سیشن کے لئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا

سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے آئندہ سیشن کے لئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا ۔المر کز الاسلامی چنیوٹ بازار میں منعقد ہونے والی سادہ اور پر وقار تقریب میں سابق ضلعی امیر انجینئر عظیم رندھاوا،نائب امرا ء رائے اکرم کھرل ،رانا عبدالوحید، شیخ مشتاق،جنرل سیکرٹری غلام عباس خاں،ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں خالد فاروق،اراکین ضلعی شوریٰ، زونل امراء اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار ظفر حسین خان نے کہا کہ ہماری منزل