پیر، 5 اکتوبر، 2015

سعودی عرب میں موجود پاکستانی حج مشن ،سفارت کار ، وزارت مذہبی امور بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ، جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے راہنماؤںسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ ،انجینئر عظیم رندھاوا ، راناوسیم احمد ایڈووکیٹ،رائے اکرم کھرل ،انجم اقبال بٹ، شیخ محمد مشتاق،رانا عبد الوحید ،پیر کریم اللہ شاہ ، زمان خان نیازی،غلام عباس خان نے کہا ہے کہ سانحہ منیٰ کے بعدحجاج کرام کے لواحقین اپنے پیاروں کے انتظار میں دن رات خون کے آنسو بہا رہے ہیں، حکومت لاپتہ اور شہید ہونے والے حجاج کے بارے میں صحیح معلومات عوام تک نہیں پہنچا رہی،سعودی عرب میں موجود

ہفتہ، 5 ستمبر، 2015

وزیر اعلی پنجاب نے فوری طور پر نوٹس نہ لیا تو ہزاروں شہری پینسرہ روڈ بلاک کر دیں گے , جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردارظفرحسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے قبضہ مافیا کے دباؤ پر فیصل آباد سے جھنگ کو ملانے والے دو رویہ 110 فٹ چوڑی سڑک کوپینسرہ کے مقام پر صرف ایک کلومیٹر حصہ کو 80فٹ کیا جارہا ہے ، چند نامعلوم ہاتھ اپنے مفادات کی خاطر ایک بڑے ترقیاتی منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں مصروف ہیں ، وزیر اعلی پنجاب نے فوری طور پر نوٹس نہ لیا تو ہزاروں شہری اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے پینسرہ روڈ بلاک کر دیں گے ،کسی کو ذاتی مفادت کے لئے عوامی مفادات کاسودا نہیں کرنے دیں گے ،اس کرپشن کو بے نقاب کرنے کے لئے جماعت اسلامی اعلیٰ عدالتوں تک بھی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میں پی پی 63کے امیررانا اکرام اللہ کی

ہفتہ، 29 اگست، 2015

دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فیملی ورکرز کنونشن سے حافظ سلمان بٹ کا خطاب

جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما حافظ سلمان بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نظریاتی تشخص کو تباہ کرنے کے لیے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عریانی و فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دیاجارہا ہے جس سے بے راہ روی پھیل رہی ہے اور نوجوان نسل گمراہی کے راستے پر گامزن ہے۔ کفر کی طاقتیں مسلمانوں کی تہذیب اور اسلامی شعائرختم کرنا چاہتی ہیں۔ملک میں مغربی اور ہندو وانہ کلچر کو فروغ دے کر ا س کی اسلامی شناخت ختم کرنے کی ناپاک سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔جماعت کا ایجنڈا تکمیل پاکستان کا ایجنڈا ہے،کسی کو پاکستان کی بقا سے کھیلنے نہیں دیں گے،

منگل، 25 اگست، 2015

آئندہ ماہ سے سوئی گیس کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، سردر ظفر ھسین خان

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے اوگرا کی طرف سے آئندہ ماہ سے سوئی گیس کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد اضافہ اور چوری شدہ گیس کی قیمت عام صارفین سے وسول کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گیس و بجلی کی چوری عوام کے کھاتے میں ڈال کر ہرسال اربوں روپے عوام سے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ اس چوری کا سد باب کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے ۔ چوری کے وہ کروڑوں روپے ان غریبوں کے کھاتے میں ڈال دیے جاتے ہیں جو اپنے گھریلوبل بھی اداکرنے کے قابل نہیں ہیں محکمہ گیس کواربوں کی چوری کرنے والے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کارروائی کی ہمت نہیں اور نہ ہی کوئی اہلکار ان کے خلاف زبان کھولنے کے لیے تیا ر ہے،اگر کوئی چور پکڑا جاتا ہے تو وہ کروڑوں روپے کی چوری کے بعد چند لاکھ رشوت دے کر پاک صاف ہوجاتا ہے مگر

پیر، 24 اگست، 2015

جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ کا خطاب

جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بچوں سمیت ماؤں کی خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات ملک میں حالات کی سنگینی اور حکمرانوں سے ناامیدی اور مایوسی کے آئینہ دار ہیں ۔ملک کے کروڑوں عوام کو تعلیم ، صحت اور روزگار کی سہولتیں

بدھ، 12 اگست، 2015

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چنیوٹ بازار چوک میں یوم آزدی کے سلسلہ میں شہریوں کو قومی پرچم تقسیم کئے گئے

جماعت اسلامی نے یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا ،چنیوٹ بازار چوک میں ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے نائب امراء انجینئر عظیم رندھاوا، رائے اکرم کھرل ،رانا وسیم ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری غلام عباس،بزرگ راہنماء میاں عبد الکریم ،صدر پاسبان میاں اعجاز، صدر شباب ملی رانا عدنان کے ہمراہ شہریوں کو پاکستانی پرچم تقسیم کئے ۔شہریوں نے جماعت اسلامی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے نوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کی قابل قدر کوشش قرار دیا ۔

منگل، 11 اگست، 2015

جماعت اسلامی نے یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کا اعلان کر دیا ،

جماعت اسلامی نے یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کا اعلان کر دیا ،آج(بروز بدھ) صبح گیارہ بجے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ ضلعی قیادت کے ہمراہ بیرون چوک چنیوٹ بازار شہریوں میں پاکستانی پرچم تقسیم کریں گے،14اگست کو صبح نو بجے جماعت اسلامی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں پرچم کشائی کی تقریب ہو گی ، صبح دس بجے ضلع کونسل سے گھنٹہ گھر تک یوتھ آزادی مارچ ہو گا ۔اس امر کا اعلان جماعت اسلامی کے امیر سردار ظفرحسین نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں جشن آزادی کی تقریبات کا جائزہ لینے لئے برادر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ہفتہ، 8 اگست، 2015

سپریم کورٹ نے اٹھارہ کروڑ محب وطن عوام اور وکلاء کی لازوال جدوجہد کے نتیجہ میں ملنے والی آزادی کو نظریہ ضرورت کی بھینٹ چڑھا دیا ہے

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کی طرف سے فوجی عدالتوں کے قیام کو جائز قرار دینے کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اٹھارہ کروڑ محب وطن عوام اور وکلاء کی لازوال جدوجہد کے نتیجہ میں ملنے والی آزادی کو نظریہ ضرورت کی بھینٹ چڑھا دیا ہے ،بنیادی انسانی حقوق کے خلاف پارلیمنٹ کو ترمیم کی اجازت دینا آئین کی روح مسخ کرنے کے مترادف ہے ،پاکستانی قوم اور وکلاء 6اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائے ۔

جمعہ، 31 جولائی، 2015

جماعت اسلامی نے تاجر برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یکم اگست کو ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمائت کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی نے تاجر برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یکم اگست کو ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمائت کا اعلان کر دیا۔تاجرراہنماؤں نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری غلام عباس خان سے ملاقات کی اور انہیں بنکوں کے لین دین کے سلسلہ میں لگائے گئے ود ہولڈنگ کے سلسلہ میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کے امیرسردار ظفر حسین نے انہیں جماعت اسلامی کی طرف سے مکمل حمائت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ پاکستان کی تاجر برادری کے شانہ بشانہ رہی ہے کیونکہ پاکستان کو معاشی استحکام بخشنے کے لئے تاجر برادری کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔

اتوار، 25 جنوری، 2015

آزادی رائے کے نام پر ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کی توہین کرنے والے چند بد بخت دنیا کو ایک نئی عالمی جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں,میاں مقصوداحمد

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمامیاں مقصوداحمدنے کہا ہے کہ آزادی رائے کے نام پر ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کی توہین کرنے والے چند بد بخت دنیا کو ایک نئی عالمی جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں،دشمنان دین اچھی طرح جانتے ہیں کہ عشق رسول امت مسلمہ کی اعلی

اتوار، 18 جنوری، 2015

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ کا المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی شوریٰ اور امرائے ضلع کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مغرب نے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی اورپیرس میں ملین مارچ کرکے امت کی غیرت کو للکارا ہے، امت مسلمہ کے حکمرانوں نے بے غیرتی کی چادر اوڑھ لی ہے، جماعت اسلامی نے اس چیلنج کا جواب دے گی، اگر پیرس میں ملین مارچ ہوسکتا ہے تو ہم لاہور ،کراچی اور اسلام آباد میں اگلے اتوار کو ملین مارچ کریں گے، جماعت اسلامی نے 2015 کو رابطہ عوام مہم کا سال قرار دے کربڑے پیمانہ پرممبرسازی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،ملک بھر سے ایک کروڑ لوگوں کو جماعت

ہفتہ، 17 جنوری، 2015

پٹرول مافیا نے سرکاری سرپرستی میں مصنوعی قلت پیدا کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا ہے

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ اور دیگر راہنماؤں غلام عباس خان ،زمان خان نیازی،راناوسیم احمد ایڈووکیٹ،انجم اقبال بٹ، رائے اکرم کھرل، انجینئر عظیم رندھاوا،شیخ محمد مشتاق،رانا عبد الوحید ،پیر کریم اللہ شاہ نےپٹرول کی شدید قلت پر شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول مافیا نے سرکاری سرپرستی میں مصنوعی قلت پیدا کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا ہے،شہری پٹرول کے حصول کیلئے خوار ہو رہے

ہفتہ، 10 جنوری، 2015

سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ملک میں جاری خشک سالی کے خاتمہ اور بارش کے لئے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی

امیر جماعت ا سلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ملک میں جاری خشک سالی کے خاتمہ اور بارش کے لئے نماز جمعہ کے بعد نماز استسقاء ادا کی ۔ مولاناقاری حبیب الرحمان نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں نماز استسقاء کی امامت کروائی ،

جمعرات، 8 جنوری، 2015

جماعت اسلامی فیصل آباد کے راہنما شیخ عبدالرؤف کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ، واقعہ میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا توجماعت اسلامی کے کارکن تھانہ رضاآباد اور اعلیٰ افسران کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے

جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے رضاآبادمیں جماعت اسلامی کے راہنما شیخ عبدالرؤف کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے اور سامان کی لوٹ مار کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے ۔ عوام نے اگر از خود چوروں اور ڈاکوؤں کا مقابلہ شروع کر دیا تو یہ کسی بڑے حادثہ کا سبب ثابت ہو سکتا ہے اور اس کی تمام ترذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی۔واقعہ میں ملوث مجرموں کو فوری طور پر گرفتار نہ کیا گیا توجماعت اسلامی