منگل، 25 اگست، 2015

آئندہ ماہ سے سوئی گیس کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، سردر ظفر ھسین خان

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے اوگرا کی طرف سے آئندہ ماہ سے سوئی گیس کی قیمتوں میں تیس فیصد سے زائد اضافہ اور چوری شدہ گیس کی قیمت عام صارفین سے وسول کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گیس و بجلی کی چوری عوام کے کھاتے میں ڈال کر ہرسال اربوں روپے عوام سے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ اس چوری کا سد باب کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے ۔ چوری کے وہ کروڑوں روپے ان غریبوں کے کھاتے میں ڈال دیے جاتے ہیں جو اپنے گھریلوبل بھی اداکرنے کے قابل نہیں ہیں محکمہ گیس کواربوں کی چوری کرنے والے بڑے مگر مچھوں کے خلاف کارروائی کی ہمت نہیں اور نہ ہی کوئی اہلکار ان کے خلاف زبان کھولنے کے لیے تیا ر ہے،اگر کوئی چور پکڑا جاتا ہے تو وہ کروڑوں روپے کی چوری کے بعد چند لاکھ رشوت دے کر پاک صاف ہوجاتا ہے مگر
غریب گھریلو صارفین پر دباؤ بڑھا کر انہیں تنگ کیا جارہا ہے۔ اسمبلیوں میں بیٹھنے والے جاگیر دار اور مل اونرز اربوں کے نادہندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے ارکان اسمبلی بھی شہریوں کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی بجائے اپنی حالت سنوارنے کے لئے مال غنیمت سمیٹنے میں مصروف ہیں ۔ انہیں عوام کے مفادات کا کوئی خیال نہیں اور دونوں ہاتھوں سے قومی دولت کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ا نہوں نے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ پوراملک کرپٹ اور بددیانت لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے معاشرہ ظلم اور ناانصافی کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈس کنکشن فیس کے نام پر غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے۔محکمہ میں بیٹھے ہوئے کمیشن مافیا نے ہر سطح پر کمیشن اور کرپشن کے کلچر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو اقساط کی سہولت فوری طور بحال کی جائے اور ڈس کنکشن سٹاف کو ہدائت کی جائے کم از کم پہلی عدم ادائیگی پر صارفین کے میٹر نہ اتارے جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں