جماعت اسلامی فیصل آبادنے سیشن 2014-16ء کے لئے نئے ذمہ داران کا اعلان کر دیا، غلام عباس خاں ضلعی جنرل سیکرٹری مقرر، رائے اکرم کھرل، انجینئر عظیم رندھاوا، وسیم خالد ایڈووکیٹ،شیخ محمد مشتاق،رانا عبد الوحید ،پیر کریم اللہ شاہ،انجم اقبال بٹ ،زمان خان نیازی نائب امراء جبکہ رائے ندیم الرحمان ،
میاں خالد فاروق،میاںحفیظ الرحمان،یٰسین کاہلوں،ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز اور صادق علی ناظم مالیات ہوں گے ۔ اس امر کا فیصلہ المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہونے والے ضلعی شوریٰ کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب محبوب الزماں بٹ بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کی دعوت کو ضلع کے ہر فرد تک پہنچانے کے لئے یو نین کو نسل کی سطح تک تنظیم سازی کی جائے گی اس کے لئے برادر تنظیمات اور دیگر شعبہ جات کو بھی مکمل فعال کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں شعبہ تعلقات عامہ کے لئے زمان خان نیازی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ شعبہ تعلیم تربیت رائے اکرام کھرل، شکائت سیل و سیاسی امور انجینئر عظیم رندھاوا،شعبہ فہم دین شیخ محمد مشتاق، سٹڈی سرکل بشیر صدیقی جبکہ انجم اقبال بٹ اور میاں حفیظ الرحمان مالیاتی کمیٹی کے ذمہ داران ہوں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام کی بھرپور کامیابی پر کارکنان جماعت کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والے بے مثال اجتماع میں لاکھوں مردو خواتین اور معصوم بچوں نے شرکت کر کے اس عزم کااظہار کردیا ہے کہ قوم کو نئے نہیں بلکہ اسلامی اور خوشحال پاکستان کی ضرورت ہے۔ اس عظیم الشان اجتماع عام کے انعقادسے ملک وملت پر بڑے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور انشاء اللہ پاکستان میں اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔
جما عت اسلامی پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کو ایک اسلامی وفلاحی مملکت بنائے گی ۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد نظام کی تبدیلی کی جدوجہد ہے، جماعت اسلامی کے پاس اسلام کا مکمل نظام موجود ہے اور ہم قرآن وسنت کی بالادستی ،تقویٰ،علم اور خدمت کا پیغام لے کر عوام کے سامنے آئے ہیں اور قوم کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ حقیقی تبدیلی صرف اسلامی نظا م اور دیانت دار قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے اور امن اور عافیت صرف اللہ کی پناہ میں ہی حاصل ہوسکتی ہے، دیانت دار اور اہل قیادت ہی پاکستان کو موجودہ سیاسی اور معاشی بحران سے نکا ل سکتی ہے،عوام کی گردنوں پر سوار جاگیردار، وڈیرے چڑھتے سورج کے پجاری ہیں جو بار بار پارٹیاں بد ل کر نئے چہروں کے ساتھ اقتدار پر قبضہ کر لیتے ہیں جب تک اقتدار کے ایوانوں پر ان ٹولوں کا قبضہ ہے ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوں گے۔ اپنے اقتدار کے لیئے پاکستان کی سا لمیت اوربقاء کو داؤ پر لگانے والے ملک کے وفا دار نہیں ہو سکتے، ،قوم کو اب ان کے چنگل سے نکلنا ہو گا، جماعت اسلامی قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے انشا ء اللہ قوم کو متبادل قیا دت فراہم کرے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں