جماعت اسلامی نے مظلوم شہریوں کی دادرسی اور انصاف تک آسانی سے رسائی کے لئے ضلعی سیکرٹریٹ المرکز السلامی چنیوٹ بازار میں شکائت سیل قائم کردیا ، شکائت سیل کا افتتاح ضلعی امیر ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کیا ۔اس موقع پر انجینئر عظیم رندھاوا،رائے اکرم کھرل،شیخ محمد مشتاق، زمان خاں نیازی،غلام عباس خاں ،ڈاکٹر میجر(ر) محمد نعیم خان،میاں طاہر ایوب اور دیگر بھی موجود تھے۔اس
موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سردار ظفر حسین خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ مظلوم کے لئے آواز اٹھائی ہے،ضلع بھر میں اگر کسی فرد کے ساتھ کسی ادارے کی طرف سے زیادتی ہوئی ہے تو اسے انصاف دلائیں گے۔ ملک کرپٹ اور بددیانت لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے معاشرہ ظلم اور ناانصافی کی آماجگاہ بن چکا ہے،جب تک ملک میں قرآن و سنت کا نظام رائج نہیں ہوتا ، ظلم و جبر کے نظام سے نجات نہیں مل سکتی ،جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میں غریب اور کمزوروں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں جو وزیروں مشیروں کو حاصل ہوتے ہیں ۔ ہماری منزل ملک میں ایسا شاندار اسلامی انقلاب ہے جس کا نمونہ مدینہ منورہ کی اسلامی ریاست ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری اور بدامنی نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہرفکر سے بے نیاز اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔۔حکمرانوں کی ناقص پایسیوں کی وجہ سے کروڑوں لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے۔ پاکستان کا تیسرا بڑا شہر ترقیاتی اور اقتصادی طور پر بحرانوں کی زد میں آ چکا ہے مگر حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی مال غنیمت سمیٹنے میں مصروف ہیں ۔وزیر قانون اور درجنوں ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی موجودگی میں شہری اپنی عزت،جان و مال اور کارو بار سے پریشان ہیں ۔دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے اخلاقی ا قدار کا جنازہ نکال دیاہے

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں