جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے فیصل آباد میں پر تشدد ہنگاموں اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہلاکت کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے سیاسی بحران کی وجہ سے 18کروڑ عوام پریشان ہیں،قوم کوآپس کے تمام اختلافات کو بھلا کر وسیع ترقومی مفاد میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ملک خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہوسکے،پو ری قوم کا مطالبہ ہے کہ آئین ، ریاست اور جمہوریت کو بچانے کے لیے فریقین ایک دوسرے سے نفرت کی بجائے محبت کا اظہار کریں ،آئین پاکستان اور پاکستانیوں کا خون نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کوایٹم بم سے زیادہ اتحادکی ضرورت ہے۔ پوری قوم ملک میں امن وامان کے لیے فکر مند ہے ۔ سب سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے
کام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں شام عراق یا افغانستان جیسی صورتحال نہیں کہ ایک دوسرے کو برداشت نہ کیا جائے ۔ ہمیں مہذب اقوام کی طرح آگے بڑھنا ہوگا اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کے جمہوری سسٹم کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل کے لئے حکومتوں کواپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہئے تاکہ عوام الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ڈال سکیں۔ماورائے قانون اقدامات سے نہ کبھی تبدیلی آئی ہے اور نہ کبھی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی بحران میں جماعت اسلامی کے کردار کو پوری قوم نے سراہا ہے،جماعت اسلامی نے ملک کو فساد سے بچانے کے لیے فریقین سے درد دل کے ساتھ رابطہ کیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں